2 اکتوبر 2013 - 20:30
افغانستان کی ابتر صورت حال پر روس کا اظہار تشویش

روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے مستقبل میں افغانستان کی ممکنہ طور پر صورت حال مزید ابتر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے مستقبل میں افغانستان کی ممکنہ طور پر صورت حال مزید ابتر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ماسکو میں اپنے ہندوستانی ہم منصب سلمان خورشید کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ان کا ملک، ہندوستان کے اس نظریئے سے اتفاق رکھتا ہے کہ سنہ دو ہزار چودہ میں افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد اس ملک میں وسیع تعاون کیل‍ئے اہم اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت ہے۔روس کے وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ یہ بات بھی تشویشناک ہے کہ افغانستان کے ممکنہ طور پر ابتر حالات سے اس کے پڑوسی ملکوں پر منفی اثرات مرّتب ہوسکتے ہیں۔ لاوروف نے کہا کہ روس، افغانستان کو منشیات اور دہشتگردی جیسے مسائل سے باہر نکالنے اور اس ملک کو مضبوط و مستحکم بنانےکیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے اس مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ ان کا ملک، شنگھائی تعاون تنظیم میں ہندوستان کی رکنیت کا حامی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲